Thursday, 19 January 2012

BBC-دبئی: عالمی نمبر ایک انگلینڈ سرنگوں

نگلینڈ کو پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن دس وکٹوں کی شکست کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کی پہلی شکست ہے۔
انگلینڈ کو آخری بار ٹیسٹ میچ میں شکست دسمبر سنہ دو ہزار دس میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ہوئی تھی۔
دبئی ٹیسٹ کے پہلے دن کی کہانی تیسرے دن دوہرائی گئی۔ پہلے دن انگلش بیٹنگ نے ایک سو بانوے رنز پر گھٹنے ٹیکے تھے اور تیسرے دن انگلش بیٹنگ ایک سو ساٹھ رنز پر سرنگوں ہوگئی
نگلش بیٹنگ کو ملیامیٹ کرنے والی پاکستانی بولنگ میں عمر گل چار وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ عبدالرحمٰن اور سعید اجمل نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سعید اجمل نے میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں انہوں نے پہلی اننگز میں سات کھلاڑی آؤٹ کیے۔
وکٹ کیپر عدنان اکمل بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے نصف سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں اننگز میں سات کیچ پکڑے۔
ایک سو چھیالیس رنز کے خسارے کو منافع میں بدلنے کے لئے انگلینڈ کو ایک اچھے آغاز کی ضرورت تھی لیکن نہ آغاز اچھا ہوسکا اور نہ ہی مڈل آرڈر مزاحمت کرسکی۔
کپتان سٹراس چھ رنز بناکر عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے، وہ ڈی آر ایس کے فیصلے سے مطمئن نہیں تھے۔
ایلسٹر کک نے پانچ رنز پر عدنان اکمل ہی کو کیچ تھمایا اور سکور میں کسی اضافے کے بغیر کیون پیٹرسن بھی ڈیپ سکوائر لیگ پر عبدالرحمٰن کے ہاتھوں کیچ ہوکر پویلین کی راہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
ای این بیل کو چار رنز پر سعید اجمل نے ایل بی ڈبلیو کیا اور عبدالرحمٰن نے ائین مورگن کو عدنان اکمل کے ہاتھوں کیچ کرایا تو انگلینڈ کی ٹیم چوہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر نوشتہ دیوار پڑھ چکی تھی۔
جوناتھن ٹراٹ اور میٹ پرائر انگلینڈ کی آخری امید تھے لیکن عمرگل کی اننگز میں چوتھی وکٹ اور عدنان اکمل کے چوتھے کیچ نے ٹراٹ کو بھی نصف سنچری سے ایک رن کم پر دبوچ لیا۔
شام کے گہرے ہوتے ہوئے سائے میں انگلش بلے بازوں کے سامنے بھی اندھیرا چھاگیا ۔عبدالرحمٰن نے لگاتار گیندوں پر سٹورٹ براڈ اور کرس ٹریملیٹ کو آؤٹ کردیا۔
جیت پر مہر تصدیق سعید اجمل نے ثبت کی جب انہوں نے گریم سوان کو اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ کرا دیا
Man of the Match-Magical





0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Bluehost Review